؞   پھریہا میں 'سلو بائک ریسنگ' ٹورنامنٹ میں منگراواں نے بازی ماری
۲۶ جنوری/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
پھریہا(حوصلہ نیوز): پھریہا میں سنیچر کو ایک روزہ سلو بائک ریسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں منگراواں کے سہیل احمد نے پہلی اورپھریہا کے محمد صادق نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ منجیرپٹی کے محمد رازق تیسرے نمبر پر رہے۔تینوں کھلاڑیوں کو ایک ایک کپ انعام میں دیا گیا۔
اس مقابلے میں 25میٹر کی دوری طے تھی اور سہیل احمد نے اپنی موٹر سائکل سے سب سے آخر میں یہ دوری پوری کی۔
واضح رہے کہ اس کھیل میں جیت اسی کی ہوتی ہے جو اپنی موٹر سائکل کو سب سے زیادہ دھیمے دھیمے چلا کر ایک خاص دوری پوری کرتا ہے۔ اس دوران کھلاڑی کی نہ توگاڑی بند ہونی چاہیے اور نہ ہی اسے پیر زمین پر رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔جو کھلاڑی سب سے آخر میں دوری طے کرتا ہے اسے فرسٹ انعام کے لائق قراردیا جاتاہے۔
یہ مقابلہ 4 راؤنڈ پر مشتمل تھا اور اس میں کل 45کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
ٹورنامنٹ کا انعقاد محلہ بجلی کی طرف سے کرایا گیا تھا جس کا افتتاح پھریہا کے پردھان ظفر محمود اور چکیا حسین آباد کے پردھان محمد راشد نے کیا۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.