؞   جونپور: پولیس کی یک طرفہ کاروائی سے لوگ ناراض
۱۱ جون/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

جونپور (حوصلہ نیوز): جونپور سرائے خواجہ تھانہ کے بھریٹھی گاؤں میں منگل کے روز ہرجنوں اور مسلمانوں کے درمیان آم توڑنے کے معاملہ کو لے کر آپس میں مار پیٹ کے دوران ہرجن بستی کی کچھ منڈئی میں آگ لگ گئی اور مار پیٹ کی وجہ سے تقریبا درجن بھر لوگ زخمی ہیں،  معاملہ بڑھتے ہوئے ہندو مسلم کا رنگ اختیار کرگیا۔  گاؤں میں پوری طرح پولیس فورس تعینات ہے ۔ پولیس کی یک طرفہ کاروائی سے 35 لوگوں کو  گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار لوگوں پر اترپردیش کے وزیر اعلیٰ ادیہ ناتھ یوگی نے این ایس اے لگانے کا حکم دیا ہے۔ جس کی وجہ سے مسلمانوں میں کافی غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ 
اطلاع کے مطابق موضع بھریٹی میں اب تک تقریبا 35 لوگوں کی گرفتاری ہوچکے ہیں اور 60 سے زیادہ لوگوں پر آئین ہند کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے۔ گرفتار ہوئے لوگوں میں بوڑھے اور نابالغ بچے بھی شامل ہیں۔ 
اطلاع کے مطابق ہرجنوں کی کل دس منڈئی میں آگ لگی ہے۔ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ یہ آگ ہرجنوں نے خود سے لگائی ہے۔ ان جلی ہوئی منڈئی کے عوض حکومت کی طرف سے پختہ مکان بنانے کا سرکار نے اعلان کیا ہے۔ پورے گاؤں میں پولیس فورس کے ساتھ ساتھ پی ایس ای بھی لگی ہوئی ہے۔ 


0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

21 افسوس

4 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.