؞   سرائے میر میں رک رہی ہیں ساری ٹرینیں، مقامی لوگ پریشان
۱۹ مئی/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

سرائے میر (حوصلہ نیوز): اعظم گڑھ اور قرب وجوار کے اضلاع کے جتنے لوگ دوسرے صوبوں سے ٹرینوں کے ذریعہ آرہے ہیں وہ سب ٹرینیں دوشنبہ سے سرائے میر ریلوے اسٹیشن پر رک رہی ہیں اور یہیں سے لوگ روڈ ویز بسوں کے ذریعہ مختلف قصبات اور دوسرے ضلعوں میں بھی بھیجے جارہے ہیں۔ 
وشنبہ کے روز مختلف صوبوں سے کل چار ٹرینیں آئی تھیں اور منگل کے روز ابھی تک لدھیانہ، دہلی، کرناٹک سے تین ٹرینیں آچکی ہیں اور مزید ایک ٹرین کی آنے کی خبر ہے۔ ٹرینوں سے آرہے لوگوں کو ان کے گاؤں اور دوسرے اضلاع پہونچانے کے لئے روڈویز بسوں کی سرائے میر میں قطار لگی ہوئی ہے۔ 
حوصلہ نیوز کو ملی اطلاع کے مطابق کھریواں موڈ سے لے کر ننداؤں تک بسیں کھڑی ہوئی ہیں۔ ان بسوں کی وجہ سے پورا راستہ جام ہے۔ چھوٹی گاڑیوں کو سرائے میر کے اندر سے چوک کے راستے سے دوسری طرف نکالا جارہا ہے۔ 
سرائے میر ریلوے اسٹیشن کو دوسرے صوبوں سے آنے والے مسافروں کے لئے ٹھہرنے کی جگہ بنایا گیا ہے جس میں جونپور، مئواور امبیڈکر نگر وغیرہ کے مسافر بھی شامل ہیں۔ جنہیں روڈویز بسوں کے ذریعہ مختلف علاقوں میں پہونچایا جارہا ہے۔ 
سرائے میر ریلوے اسٹیشن کو دوسرے صوبوں سے آنے والے لوگوں کا ٹھہرنے کی جگہ بنائے جانے کی وجہ سے سرائے میر کے باشندگان میں غم وغصہ بڑھتا جارہا ہے۔ لوگوں نے چیئرمین کے خلاف بھی غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا سے بچانے کے لئے ٹرینوں اور بسوں کا ٹھہراؤ یہاں سے ہٹایا جائے۔ 
انجینئر غفران رفیقی نے حوصلہ نیوز کو بتایاکہ باشندگان سرائے میر کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کا ٹھہراؤ کم آبادی والے سنسان علاقے کے اسٹیشن پر ہونا چاہئے تھا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہو اور کرونا جیسی وبا سے بچا جا سکے۔ 


3 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

1 افسوس

2 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.