؞   اعظم گڑھ کا نوجوان دو مہینے سے دہلی سے لاپتہ
۱۴ دسمبر/۲۰۱۴ کو پوسٹ کیا گیا
مینہ نگر/نئی دہلی(حوصلہ نیوز): قصبہ مینہ نگر کے پاس راہیلا نامی گاؤں کانوجوان نثار احمدعرف چنو ڈھائی مہینے سے دہلی سے لاپتہ ہے ۔ نثار کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو نثار اپنے گھر سے دہلی روزگار کے سلسلے میں گیا تھا لیکن وہاں پہنچنے کے دوسرے دن سے ہی اس کا موبائل بند ہوگیا اور ابھی تک کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ اس معاملے میں ابھی کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔
نثار کے چھوٹے بھائی سراج احمد نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ30سالہ نثار معاشی تنگی سے کافی پریشان تھا اور گھر والوں کے منع کرنے کے باوجود بقرعید سے چند روز قبل27ستمبرکو روزگار کی تلاش کے لئے دہلی گیاتھا۔ دہلی میں واقع آزاد پور منڈی علاقے میں گاؤں ہی کے رہنے والی ستئی نامی شخص کے یہاں رات گذاری اور صبح ان سے یہ کہہ کرنکلے کہ وہ گھر جارہے ہیں لیکن اس کے بعد اس ان کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ ان کا موبائل اسی دن سے بند ہے۔ سراج نے بتایا کہ 15اکتوبر کو وہ نثار کو ڈونڈھنے دہلی گئے اور آزاد پور منڈی کے پاس واقع ماڈل ٹاؤن تھانہ بھی رپورٹ لکھوانے گئے لیکن پولیس نے کہا کہ پہلے دہلی کا پروف لاؤ تب ایف آئی آر درج ہوگی۔
نثار نے گاؤں ہی میں آٹھویں تک تعلیم حاصل کی تھی اور اس سے پہلے وہ گاؤں کے قریب قصبے میں سلائی کا کام کرتاتھا۔
نثار کے گھر والوں کی درخواست ہے کہ اگر کسی کو اس کی کوئی اطلاع ملے تو اس کے بھائی سراج کے موبائل 7785070719پر اطلاع کریں۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.