؞   نظام آباد کے پاس دلت ڈاکٹر کا گولی مار کر قتل
۱۵ اگست/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
نظام آباد(حوصلہ نیوز) نظام آباد تھانہ کے تحت ایک گاؤں میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر ایک ڈاکٹر کو ہلاک کردیا۔ ڈاکٹر کا تعلق دلت طبقہ سے بتایا جارہاہے۔
پولیس نے معاملہ کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
اطلاع کے مطابق ڈاکٹر سدرشن نظام آباد کے پاس نندولی گاؤں میں رہتے تھے۔جمعرات کی رات گیارہ بجے کچھ لوگ آئے اور خود کومریض بتاکر ڈاکٹر سدرشن کا دروازہ کھٹکٹایا۔ڈاکٹر صاحب جیسے ہی گھر سے باہر نکلے حملہ آوروں نے ان پر گولی چلائی۔ گولی سرمیں لگی اور ان کی کچھ دیر بعد موقع پر ہی موت ہوگئی۔گولی کی آواز سن کر محلے کے لوگ اکٹھا ہوگئے لیکن تب تک حملہ آور فرار ہوچکے تھے۔لوگوں نے فورا پولیس کو اس معاملے کی اطلاع دی ۔ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.