؞   اجتماعی افطار کی دعوت میں رمضان کا مقصد سمجھنے کی تلقین
۲۳ جون/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
سرائے میر (حوصلہ نیوز):رمضان کی اجتماعی برکتوں سے فائدہ اٹھانے اور آپسی بھائی چارہ کے فروغ کے لئے سرائے میر کی جامع مسجد جدید منگل کو میں ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں افطار سے پہلے اور اس کے بعد رمضان اور اس سے متعلق دینی باتیں لوگوں کے سامنے پیش کی گئیں۔
نماز سے پہلے مولانا عبدالواسع اصلاحی نے اپنی گفتگو میں رمضان کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی ۔اس میں مہینہ میں زیادہ سے زیادہ اللہ سے تعلق پیدا کرنے کی ترغیب دی ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ جیلوں میں بند قیدیوں کی رہائی ہمیں دعا کے ساتھ زکوۃ کی مد کا ایک حصہ اس کے لئے مختص کرنا چاہیئے۔
بعد نماز مغرب ڈاکٹر وجیہہ القمر فلاحی کنوینر فیڈٹیشن آف اسلامک یوتھ آرگنائزیشن نے روزہ اور اس کی اہمیت اور تقاضے پر روشنی ڈالی اورفرمایا کہ آجکل پوری دنیا میں مسلمان پریشان ہیں اس سب سے بڑی وجہ دعوت کا کام چھوڑنا ہے اللہ کی سنت ہے جو قوم اس کام کو چھو ڑ تی اللہ اس پر دوسری قوم مسلط کر دیتا ہے .نوجوان کے لیے روزہ بہت بہتر ہے اس لیے کہ روزہ گناہوں سے ڈھال ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ 2ھ میں جب روزہ فرض ہوا تھا اسی سال 17رمضان کو پہلی جنگ جنگ بدر ہوئی تھی اس میں صحابہ نے کافروں کے ساتھ جنگ کی تھی مگر اب ہم لوگ روزہ رکھتے ہیں تو کوئی بھی کام یہاں تک کی گھر کا بھی کام نہیں کرتے اس وجہ کی میرا روزہ ہے. ۔

*ترمیم

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.