؞   اعظم گڑھ میں غیرقانونی شراب فیکڑی پر چھاپہ، بہار تک ہوتی تھی شراب کی سپلائی
۲۴ جون/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
اترولیہ(حوصلہ نیوز): پولیس نے بدھ کی شام اترولیہ علاقے کے ایک گاؤں سے غیر قانونی طریقے سے چلائی جارہی ایک شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مارکر کافی مقدار میں شراب اور شراب کو بنانے کےسامان اور مشینیں ضبط کی ہیں۔پولیس نے اس سلسلے میں کل 3 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہاں سے یہ شراب اعظم گڑھ اور آس پاس کے اضلاع کے علاوہ بہار میں بھی بھیجی جارہی تھی۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بہار میں شراب کی فروخت پر ریاستی حکومت نے پابندی لگادی تھی۔
پولیس کے مطابق یہ کاروبار اترولیہ کے پاس دھنسے پور نامی گاؤں میں چل رہا تھا۔ چھاپے کے وقت شراب مافیاؤں سے پولیس کی ہلکی جھڑپ بھی ہونے کی خبر ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نےجائے واردات سے 74ڈرم غیر قانونی شراب ، اسپرٹ، شراب کو پیک کرنے والی شیشی، ڈھکن اورشراب بنانے کے لئے استعمال میں آنے والی مشینیں برآمد کی ہیں۔
یاد رہے کہ سال 2013 میں مبارک پور اور اطراف میں زہریلی شراب پینے سے 40 سے زائد افراد کی موت ہوگئی تھی۔


0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.