؞   اقلیتی فلاح و بہبود افسر کی ناقص کارکردگی پر اعلی افسر نے لگائی پھٹکار
۷ جون/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا

اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : ترقیاتی کاموں کے اعلی افسر مہیندر ورما نے اچانک اقلیتی فلاح و بہبود افسر کے دفتر کا دورہ کیا اور وہاں ترقیاتی کاموں کی صورتحال اطمینان بخش نہ پاۓ جانے کی وجہ سے اقللیتی افسر کو پھٹکار لگائی اور غیر مکمل کاموں کو جلد از جلد پورا کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
اعلی افسر نے اقلیتی دفتر کا معائنہ کرتے ہوۓ وہاں موجود الماریوں کے ساتھ ساتھ شکایت رجسٹر اور مختلف کاموں کا جائزہ لیا۔ وقف بورڈ کی الماری بھی دیکھی اور اس میں موجود دستاویز کی کسمپرسی کی حالت دیکھ کر بھی اس کو درست کرنے کی ہدایت جاری کی۔
قبرستان کی باونڈری کے لئے آنے والے فنڈ اور اس سلسلے میں غیر تشفی کاموں پر بھی انہوں نے افسوس کا اظہار کیا ۔ رواں سال میں قبرستان کے لئے 34 جگہوں پہ کام ہونا ہے لیکن ابھی تک اس کی شروعات بھی نہیں ہوسکی ہے۔ ان تمام لاپرواہیوں کے سلسلے میں اعلی افسر نے ڈانٹ پلائی اور غیر مکمل کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے اور اس کی رپورٹ سونپنے کا حکم بھی جاری کیا۔ اس کے ساتھ ہی اقلیتی فلاح و بہبود کے دفتر کو نئی تعمیر شدہ کلیکٹریٹ بھون میں منتقل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.