؞   خدادادپور معاملہ میں مسافر اور دانش سمیت پانچ ملزم گرفتار
۲۲ مئی/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا

خدادادپور (حوصلہ نیوز) : مئی 14 سے شروع ہونے والے معاملہ کی تہ تک پہنچنے کے لئے جہاں ڈی ایم سہاس ایل وائی نے پورے واقعہ کی مجسٹریٹ جانچ کرنے کا حکم دے دیا ہے وہیں اس معاملہ میں ملزمین کی گرفتاری بھی عمل میں آرہی ہے۔
اطلاع کے مطابق ایس پی اجے ساہنی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جمعہ کی صبح خدادادپور میں چھاپہ مارا اور مسافررام اور دانش کو گرفتار کرلیا۔ ان کے علاوہ دانش کے والد ضرار، محمد ارشد اور سراج کو بھی خدادادپور سے پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتاری کے بعد ان کو عدالت میں پیش کیا گیا اور پھر وہاں سے حوالات کی نظر کردیا گیا۔ ان لوگوں کے خلاف آگ زنی ، مارپیٹ اور قتل کی کوشش کے ساتھ ساتھ اور دوسرے مقدمات بھی لگاۓ گئے ہیں۔
دوسری طرف ڈی ایم نے اس پورے معاملہ کی مجسٹڑیٹ جانچ کرنے کا حکم دیا ہے اور اس کی ذمہ داری اے ڈی ایم کو سونپی ہے۔ ڈی ایم نے یہ حکم بھی جاری کیا ہے کہ جانچ 15 دن میں مکمل ہوکر اس کی رپورٹ پیش کی جاۓ۔
گاؤں اور سڑک پر آر اے ایف فورس کا پوری طرح قبضہ ہے اور انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی طرح کی ڈھیل نہیں دی جارہی ہے۔ پولیس کے افسران نے اگرچہ یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی بھی بے قصور کو گرفتار نہیں کیا جاۓگا اس کے باوجود لوگ ابھی بھی اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.