؞   خدادادپور :حالات پرامن، مقامی لوگوں میں گرفتاری کا خوف
۳۰ مئی/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
خدادادپور(حوصلہ نیوز): فساد زدہ خدادادپور اور آس پاس کے گاؤں میں حالات معمول کی طرف تیزی سے گامزن ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ابھی بھی پولیس اور فورس کو تعینات کررکھا ہے لیکن بدھ اور جمعرات کو کسی طرح کے تشدد کی خبر نہیں ہے۔ جمعرات کو سنجرپور بازار میں خاصی رونق دیکھنے کو ملی۔ جمعرات کو سنجر پور میں ہفتہ واری بندی ہوتی ہے لیکن اکثر دوکانیں کھلی ہیں اور خریدار بھی عام دنوں کی طرح بازار میں دکھائی دے رہے ہیں۔
لینڈ لائن براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولت بدھ کو بحال کردی گئی تھی لیکن ضلع انتظامیہ نے ابھی بھی موبائل پر انٹر نیٹ کی سروس بند کر رکھی ہے۔
حو صلہ نیوز کو خدادادپور کے لوگوں نے بتایا کہ فی الحال گاؤں میں کسی طرح کی پریشانی نہیں ہے اور وہ لوگ امن و امان سے ہیں۔
خدادادپور، سنجرپور ،داؤدپور اور اطراف کے لوگ جہاں امن وامان سے خوش ہیں وہیں پولیس کے ذریعہ گرفتاری کا خوف برقرار ہے۔ پولیس نے اب تک نصف درجن سے زائد ایف آئی آر درج کی ہے ۔ جب کہ اعظم گڑھ میں تعینات نئے ایس پی اجے کمار ساہنی کا کہنا ہے کہ پولیس صرف فساد میں حصہ لینے والوں ہی کو گرفتار کرے گی اس لئےبے قصور لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.