؞   میں خدادادپور سے ہوں۔۔۔۔!۔
۲۶ مئی/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
٭عبدالعلی ، خدادادپور
ہمارے گاؤں میں 6 ،7 گھر ہندو برادری کے ہیں ۔ ان میں سے ایک گھر سے ہمارے یہاں دودھ آتا ہے ۔ سنیچر کے دن صبح سے شام ہو گئی دودھ نہیں پہنچا۔ مجھے بڑي حیرت ہوئی کیوں کہ کبھی ایسا نہیں ہوتا تھا کہ دودھ وقت پر نہ آئے۔ اگر کسی وجہ سے کبھی دودھ پہنچانا ممکن نہ ہوتا تو وہ لوگ ہمیں پہلے ہی خبر کردیتے۔ میں تفصیل جاننے کے لئے ان کے گھر پہنچاتو دیکھاکہ گھر میں تالا لٹک رہا ہے۔ کچھ دیر بعد آس پاس کے لوگوں سے پتہ چلا کہ گاؤں سے آدھا کلومیٹر اتر کی طرف وہ لوگ کسی دوسرے گھر میں منتقل ہوگئے ہیں۔میں اپنے ایک ساتھی کے ساتھ جب وہاں پہنچا تو خواتین اور بچوں کو بڑی پریشانی کی حالت میں پایا۔ہم نے ان سب کو ساتھ لیا اور ان کے گھر لا کر چھوڑ۔ ان کو یقین دلایا کہ ہمارے رہتے ہوئے آپ کے ساتھ کسی طرح کی کوئی بھی بدتمیزی نہیں ہوسکتی۔ آپ لوگوں کا نمبر ہمارے پاس ہے اور ہمارا نمبر آپ کے پاس ہے۔ کوئی دشواری ہو تو فورا رابطہ کریں۔ ہم نے ان سے پوچھا کہ جب ہم لوگوں کی طرف سے کبھی آپ کو کوئی شکایت کا موقع نہیں ملا توپھر آج کیوں ؟؟
ہم نے کہا کہ ہمارے گاؤں کے اندر سے آپ پرسہاں، پھریہا، چكيااعظم گڑ شہریا پھر دوسری طرف سنجر پور سرائےمير كھٹہنہ وغیرہ گاؤں میں جانا چاہیں تو جاسكتےہیں۔جب سے پولیس نے روڈ بلاک کیا تب سے نہ جانے کتنے راہگیروں کو ہم نے کہا کہ نے اپنے گاؤں سے ان کی منزل کی جانب روانہ کیا۔ ان میں سے اکثر کا تعلق ہندو برادری سے تھا۔ ان میں مرد بھی تھے ۔۔عورتیں اور بچے بھی۔.
آج ابھی تک امن و شانتی ہے لیکں فورس لگی ہوئی ہے۔ دکانیں سب بند ہیں اور افواه کا بازار گرم ہے لیکن افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ کوئی بھی بات بغیر تصدیق کے آگے شير نہ کریں اور نفرت پھیلانے والے عناصر سے ہوشیار رہیں۔
٭عبدالعلی ، خدادادپورکی فیس بک وال سے۔

1 لائك

2 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.