؞   خدادادپورماحول سنگین ، صورتحال قابو میں : ڈی ایم
۲۳ مئی/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا

خدادادپور (حوصلہ نیوز) : خدادادپور ، فرید آباد اور آس پاس کے علاقے میں فرقہ وارانہ ماحول میں کشیدگی پائی جارہی ہے لیکن صورتحال قابو میں پائی جارہی ہے۔
حوصلہ نیوز نے ڈی ایم سہاس ایل وائی سے اس سلسلے میں جب بات کی تو انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اور پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔
لیکن صورتحال کی تصویر کشی عوام دوسرے طریقے سے کر رہے ہیں۔ حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوے مسیح الدین سنجری نے بتایا کہ دفعہ ۱۴۴ لگاے جانے کے بعد بھی فریدآباد میں دو سو سے تین سو لوگ آخر کیسے اکٹھا ہیں۔
ایم آئی ایم کے حامد سنجری نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوے کہا کہ انتظامیہ کی لاپرواہی سے ہی صورتحال سنگین ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا بظاہر صورتحال تو ابھی ٹھیک ہے لیکن اندر سے لاوا پک رہا ہے۔
علما کونسل کے طلحہ عامر رشادی نے کہا کہ افواہوں کی وجہ سے صورتحال اور خراب ہورہی ہے۔
دوسری طرف اطلاع یہ بھی موصول ہورہی ہیں کہ فرقہ وارانہ آگ پورے علاقے میں پھیل رہی ہے۔ سنجر پور ، بن گاوں ، گنگاپور، عنبر پور، خان پور وغیرہ میں بھی پولیس تعینات کی جارہی ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.