؞   فرید آباد ماحول پھر خراب کرنے کی کوشش ۔ پولیس فورس تعینات۔
۱۴ مئی/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
فرید آباد (حوصلہ نیوز) ہولی کے موقع سے ہولی فرید آباد میں ہندو مسلم فساد کو لے کر ابھی بھی لوگوں کے بیچ تناؤ باقی ہے اور ایک دوسرے کے اندر اس کی چنگاری ابھی باقی ہے ۔
فریدآباد تراہے پر جمعرات کی رات تقریبا دس بجے ایک موٹر سائکل سوار جارہا تھا کہ اس کا ایکسیڈنٹ ہوگیا موقع پر موجود پرسہاں کے کچھ لوگوں نے اس موٹر سائیکل سوار شخص کو اٹھا دیا ۔ جس کو دیکھ کر وہاں کے کچھ یادو لوگوں نے پرسہاں کے ان نوجوانوں کو پیٹنا شروع کردیا ، بات پرسہا گاؤں میں پہونچی او ر وہاں سے لوگوں نے ڈنڈا اور لاٹھی لے کر آگئے ادھر سے یادو لوگ بھی پہنچ گئے اور دونوں کے بیچ میں جھگڑا برپا ہوگیا ۔
بات مار پیٹ تک پہنچ گئی اسی دوران کچھ لوگوں نے پولیس کو خبر کردی اور موقع پر پولیس پہنچ گئی ۔ پولیس کو دیکھ کر لوگوں کا غصہ ٹھنڈا پڑ گیا ۔ ایس او نظا م آباد نے موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے تھانہ سرائے میر ، پھول پور اور گمبھیر پور کی فورس کو بلالیا ۔ حالات ابھی قابو میں ہیں لیکن لوگوں کے بیچ تناؤ برقرار ہے ۔
واضح رہے کہ ہولی کے موقع پر فرید آباد میں واقع یادو بستی کے لوگوں نے مسلم طبقہ کے لوگوں پر زبردستی رنگ پھینکنے کی کوشش کی تھی۔ اسی وقت سائیکل سے ایک بزرگ جارہے تھے جنکو روک کر ان کے ساتھ ہولی کھیلنے کی کوشش کی گئی۔ یہی نہیں بلکہ مسلم عورتوں پر رنگ پھینکنے اور ہاتھ سے رنگ لگانے کی کوشش کرنے کی گئی جس پر معاملہ سنگین ہوگیا تھا ۔ اور دونوں طرف کے لوگ آمنے سامنے آگئے تھے ۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.