؞    ڈوڈو پور میں عورت کی عصمت دری ، معاملہ فرقہ وارانہ
۱۳ مئی/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
نظام آباد (حوصلہ نیوز) : نظام آباد کے پاس واقع گاؤں ڈوڈو پور میں مبینہ طور پر بدھ کی رات میں تقریبا پونے اگیارہ بجے ایک عورت کے ساتھ دوسرے فرقے کے لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کی جس کی ایف آئی آر لکھنے میں پولیس آنا کانی سے کام لے رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق ڈوڈو پور میں نٹ برادری اور ہریجن سماج کے لوگوں کے بیچ کافی پہلے سے آپسی تناؤ چل رہاہے۔ 2012 میں ایک شخص کے قتل کے بعد گاؤں میں 30 مہینے تک پی ایس سی تعینات تھی۔
حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوۓ مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع سکریٹری ندیم خان نے بتایا کہ خاص سماج کی ایک 30 سالہ عورت کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ اطلاع کے مطابق وہ عورت اپنے گھر میں اکیلے سو رہی تھی ۔ رات میں کچھ لوگ اس کے گھر آۓ اور اس کو اٹھا کر لے گئے اور اس کی عصمت دری کی۔ احتجاج کرنے پر اس کو مارا پیٹا بھی۔
معاملہ جب پولیس تک پہنچا تو پولیس نے اس کو مارپیٹ کا معاملہ درج کرکے معاملہ کو رفع دفع کرنا چاہا۔ لیکن اس کی اطلاع جب سیاسی پارٹیوں کو ہوئی تو ایم آئی ایم کے ضلع سکڑیٹری اپنے حامیوں کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ اور عصمت دری کا کیس درج کرنے کا دباؤ ڈالا۔ عورت پولیس کانسٹبل کو بلا کر کئی مرتبہ متاثرہ کا بیان درج کیا گیا۔
ایم آئی ایم کے ضلع صدر کلیم جامعی نے بتایا کہ ہم نے ایس او سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس معاملہ میں رپورٹ درج کرلی ہے۔
حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوۓ نظام آباد کے ایس او نے بتایا کہ اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور لڑکی کو میڈیکل چیک ایپ کے لئے بھیج دیا گیاہے۔ اور وہ ساری کارروائیاں کی جارہی ہے جو قانون کے تحت ہوتی ہیں۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
Commented on : 2016-05-25 23:32:42
MOHD SAQIB : Azamgarh ko firqa parast taqate badnam karna chahati hain azamgarh ke khudadadpur main gis tarike se halat runama huae hain usse andaza lagaya ja sakta hai firka parast taqate azamgarh ko dusra gujrat or muzaffarnagar banana chahati hain agar wahan ki intezamia sahi waqt per control kar leti to is tarah ke halat nahi hote abhi kuch roz pahle mubarakpur me quran ke page ko palate banai gai or wahan ke halat khrab karne ki koshis ki gai agar police ne sahi karvai ki hoti to azamgarh mai aise halaat nahi hote holi main faridabad me hue jadhap me agar rung fenkne walon per ipc ki sangeen dhara me karvai hoti to intezamia ko dubarah aise halaat dekhne ko nahi milte or fasadiyon ke hosle past ho gate gis tareke se police faridabad kand mai dangaeun ka saath diya usse pata chalta hai police khud fasaad karna chahti gab azamgarh mai dange ho rahai the us waqt s.p sarkar so rahi thi molayam singh agar chahate to control karva sakte the lekin azamgarh ke D.M or avam ne badhi soojh boojh se kam o

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.