؞   تین دن سے لاپتہ شخص کی لاش تمسا ندی میں ملی ، علاقہ میں سنسنی
۶ اپریل/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا

نظام آباد (حوصلہ نیوز) : نظام آباد کے پاس واقع گاؤں کوڈر پور کے قریب تمسا ندی میں ایک لاش پاۓ جانے سے لوگوں میں سنسنی پھیل گئی۔ موقع پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور جیب میں رکھے لائسنس کی بنیاد پر لاش کی شناخت ہوسکی۔
اطلاع کے مطابق علاقے کے ڈوڈو پور گاؤں کے فیروز عمر 25 سال ولد نظام الدین کی یہ لاش تھی۔ فیروز جمعہ کو گھر سے نکلے تھے اور دوبارہ واپس نہیں آۓ تھے۔ ان کے گھر والے اپنے طور پر ان کو تلاش کر رہے تھے۔
کہتے ہیں جو قسمت میں لکھا ہوتا ہے اس کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔ فیروز کی آنے والی 25 تاریخ کو شادی بھی طے تھی جس کی تیاریاں چل رہی تھیں۔ فیروز پرائیویٹ گاڑی چلانے کا کام کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر والوں نے اپنی رپورٹ میں فیروز کو ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہونا بتایا ہے لیکن عوام کا کہنا ہے کہ فیروز کا قتل کیا گیا ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔


0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.