؞   اعظم گڑھ کے پروین کا رائل چیلینجرز بنگلور کی ٹیم میں انتخاب
۷ فروری/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا

جین پور (حوصلہ نیوز) : اعظم گڑھ میں واقع قصبہ جین پور کے پاس ایک گاؤں کے رہنےوالے آل راؤنڈر کھلاڑی پروین دوبے کا آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلینجرز بنگلور کے لئے انتخاب ہو گیا ہے۔ یہ خبر جیسے ہی پروین کے گاؤں پہنچی پورا گاؤں خوشی سے جھوم اٹھا اور لوگ پروین کے والدین کو مبارک باد دینے ان کے گھر گئے اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں بھی کھلائیں۔
اطلاع کے مطابق کنجرا دلشاد پور کے پاس واقع نیتا پٹی گاؤں کے رہنے والے پروین دوبے کے والد رام آسرے دوبے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ پروین کا دل پڑھائی میں کم اور کرکٹ میں زیادہ لگتا تھا اسی لئے ہم نے بھی اس کو اس کےچچا کے یہاں شہر بھیج دیا تھا۔ پروین کی ماں نے کہا کہ بچپن میں کرکٹ کھیلتے ہوۓ پروین نے کھڑکیوں کے بہت شیشے توڑے ہیں۔
اس موقع پر گاؤں کے پردھان اور دوسرے لوگوں نے پروین کے گھر پر جا کر گھر والوں کی خوشیوں میں شریک ہوۓ۔
واضح رہے کہ اعظم گڑھ کے کئی اور کھلاڑی جس میں سرفراز بھی شامل ہیں رائل چیلینجرز بنگلور کی ٹیم کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.