؞   شاہ گنج میں مجلس اتحاد المسلمین کا عوامی جلسہ
۳۰ جنوری/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
شاہ گنج (حوصلہ نیوز/ اسماعیل عمران ندوی) : شاہ گنج میں بسی نئی کالونی ملت نگر کے میدان میں مجلس اتحاد المسلین کا ایک عوامی جلسہ پوری شان سے 28جنوری کو منعقد ہوا جس میں شرکت کرنے والوں کا جوش قابل دید تھا اور ملت نگر مجلس زندہ باد اور اویسی زندہ باد کے نعروں سے گونج گیا۔
اس موقع پر اتحاد المسلمین کے صوبائی صدر شوکت علی نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ سماج وادی پارٹی اور بی جے پی سیکولرزم کے لئے خطرہ ہیں اور کہا کہ سپا کی جب جب حکومت بنی ہے مسلمانوں کو نقصان ہی ہوا ہے چاہے وہ مظفر نگر کا واقعہ ہو یا دادری میں اخلاق مرحوم کا قتل۔
جون پور کے ضلعی صدر عمران احمد بنٹی کی کوششوں سے یہ عوامی بیداری کو پروگرام منعقد ہوا اگرچہ یہ پروگرام پہلے 21جنوری منعقد ہونے والا تھا لیکن اجازت نہ ملنے کی وجہ سے اس کو ٹالا گیا۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا۔

1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.