؞   درجہ ایک کے طالب علم کا گلا ریت کر قتل
۲۷ جنوری/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا

مینہ نگر (حوصلہ نیوز) : مینہ نگر میں درجہ ایک کے ایک طالب علم کا گلا ریت کرکے قتل کردیا گیا ہے جس سے علاقے میں سنسنی پھیلی ہوئی ہے۔ گھر والوں اور طلبہ نے اسکول کے سامنے سڑک بھی جام کیا۔
اطلاع کے مطابق مینہ نگر میں واقع رام کنور پبلک اسکول کے درجہ ایک کا طالب علم کرشنا یادو بدھ کی صبح اسکول پڑھنے گیا تھا۔ وہ اپنے دوست شیوم کے ساتھ اسکول کے پیچھے فراغت حاصل کرنے گیا تھا۔ تبھی گھات میں بیٹھے کچھ لوگوں نے پیچھے سے آکر اس کا گلا چاقو سے ریت کر اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سمیت کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچی۔ اس بیچ لوگوں نے اسکول کے سامنے سڑک بھی جام کرکے مظاہرہ شروع کردیا۔ پولیس نے سمجھا بجھا کر اس وعدہ کے ساتھ لوگوں کو منایا کہ اس سلسلے میں جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچے گی۔ اس معاملہ میں گاؤں کی رنجش سمیت تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جاۓ گا۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.