؞   اعظم گڑھ کا نوجوان 3سال بعد اودے پور میں ملا
۲۱ جنوری/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
بیریڈیہہ/اودے پور(حوصلہ نیوز): بیری ڈیہہ کا رہنے والا 17سالہ نوجوان شاہ محمد فہد پچھلے تین سال سے لاپتہ تھا اور بدھ کو وہ راجستھان کے شہر اودے پور میں ایک آشرم سے ملا۔
اطلاع کے مطابق شاہ محمد فہد ولد نیازکا دماغی توازن خراب تھااور تین سال پہلے وہ گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔
بیری ڈیہہ کے سابق پردھان اور موجودہ پردھان کے خسر عتیق احمد نے حوصلہ نیوز کو بتایا فہد کے ملنے کی اطلاع گاؤں میں ہے لیکن ابھی گھر والے اس کو لے کر لوٹے نہیں ہیں۔
فہد کے بڑے بھائی محمد عاطف اور گھر کے دوسرے لوگ اس کو ڈونڈھتے ڈونڈھتے اودے پور پہنچے۔ اور انہیں پتہ چلا کہ ان کا بھائی آشا دھام نامی آشرم میں رہ رہا ہے۔آشرم پہنچنے پر فہد نے جیسے ہی اپنے گھر والوں کو دیکھا تو جذباتی ہو کر ان سے لپٹ گیا۔
ہندی روزنامہ دینک بھاسکر نے آشرم کی منیجر ڈینین کے حوالے سے لکھا ہے کہ فہد اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے بہت جلد آشرم کے کے دوسرے لوگوں میں گھل مل گیا تھا اور لوگ اس سے بہت محبت کرتے تھے۔ آشرم کے سارے لوگوں نے نم آنکھوں سے فہد کو الوداع کہا۔خبر کے مطابق گھر والوں کو آشرم تک پہنچانے میں مقامی بی جے پی لیڈر ایوب خان کا تعاون شامل رہا۔
حوصلہ نیوز نے آشرم کے ذمہ داروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.