؞   بسپا کارکنان سے مایاوتی کی سال گرہ پر طاقت دکھانے کی اپیل
۱۳ جنوری/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
دیدار گنج (حوصلہ نیوز) 15 جنوری کو بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر اور اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی کی سال گرہ ہے جس کی تیاری کے لئے محمد پور میں سابق پردھان ریاض الدین کے مکان پر ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں سابق اسمبلی اسپیکر سکھدیو راج بھر نے کھا کہ پارٹی کی کامیابی اور بڑھتی ہوئی مقبولیت کو عوام کے سامنے لانے کی ضرورت ہے اور سپا کو دکھا نا ہے کہ آنے والا کل ہمارا ہے آج ہر شخص موجودہ ریاستی اور مرکزی دونوں حکومتوں سے پریشان ہے ریاست کے مختلف اضلاع میں چوری قتل عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اس لۓآپ سبھی کارکنان سے اپیل ہے کہ آپ لوگ بہن جی کی سالگرہ میں بھاری تعداد میں شریک ہوں ۔
اس موقع پر کروناکانت موریہ اقبال عرف چنو جاوید پردھان اوربہت سے دیگر کارکنان نے شرکت کی اور پارٹی کی کارکردگی کوبڑھانے کے لئے اپنے عزم کا اظھار کیا

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.