؞   بینک سے پیسہ نکال کر لے جارہے ٹھیکیدار سے ایک لاکھ لوٹا
۱۳ جنوری/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا

انباری (حوصلہ نیوز) : انباری کے پاس حاجی پور ڈگرا گاؤں کے قریب لٹیروں نے ایک ٹھیکیدار کو اسلحے کی مدد سے ایک لاکھ روپیے لوٹ لئے۔
اطلاع کے مطابق قاسم پور گاؤں کے رہنے والے شری رام یادو مینگنا بازار کے پنجاب نیشنل بینک سے ایک لاکھ روپئے نکال کر لے جارہے تھے جن کی تاک میں بدمعاش شاید پہلے سے تھے۔
وہ جیسے ہی بازار چھوڑ کر حاجی پور ڈگرا کے پاس بدمعاش بائک سے آۓ اور اوورٹیک کرکے شری رام کو گرادیا۔ جیسے ہی وہ اٹھے اسلحے کی نوک پر ان سے ایک لاکھ روپیہ لوٹ کر انباری کی طرف فرار ہوگئے۔ لٹیرے اپنے ساتھ موبائل اور بائک کی چابی بھی لے گئے۔
بعد میں اس کی اطلاع شری رام نے پولیس کو دی جس پر سی او پھول پور اور ایس او پوئی تھانہ فورا حرکت میں آگئے اور موقع واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا نیز پنجاب نیشنل بینک مینگنا بھی جاکر پوچھ تاچھ کی۔ اس معاملے میں کوئی رپورٹ ابھی تک درج نہیں ہوئی ہے لیکن پولیس بدمعاشوں کو پکڑنے کی کوشش میں جٹی ہوئی ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.