؞   پرنسپل پر فائرنگ معاملہ میں 600طلبہ کے خلاف ایف آئی آر، تھانے دار لائن حاضر
۲۱ جنوری/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
دیدار گنج (حوصلہ نیوز) : پشپ نگر میں واقع شری شنکر کی انٹر کالج کے پرنسپل شیو پرساد مشراپر نامعلوم بدمعاشوں کے ذریعہ فائرنگ کے بعد وہاں طلبہ مشتعل ہوگئے تھے اور موقع واردات پر پہنچی پولیس ٹیم پر جم کر پتھراؤ کردیا تھا۔ جس کی وجہ سے دیدار گنج تھانے دار کمد شیکھر سنگھ اور ایس او پھول پور شیلیندر سنگھ سمیت کئی سپاہی زخمی اور کچھ فرار ہوگئے تھے۔
اس واقعے میں ڈی آئی جی رتن کمار شریواستو نے ابتدائی جانچ کے بعد تھانے دار کی تحریر پر600 طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جبکہ ایس او دیدار گنج کو لائن حاضر ہونے کا حکم بھی صادر کیا گیا۔ ڈی آئی جی نے جانچ میں پایا کہ پولیس بغیر تیاری کے موقعہ واردات پر پہنچ گئی تھی جس کی وجہ سے افسران زخمی ہوۓ۔ ڈی آئی جی نے فرار ہونے والے سپاہیوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔
واضح ہو کہ پشپ نگر انٹر کالج کے پرنسپل جو کہ دیدار گنج کے پاس واقع گاؤں ڈیہ کیتھولی کے رہنے والے تھے اور وہ صبح تقریبا نو بجے کالج جارہے تھے تبھی راستے میں کچھ نامعلوم موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ پولیس اس معاملہ میں کئی لوگوں کو گرفتار کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے لیکن ہنوز کسی پختہ کامیابی کی کوئی خبر نہیں ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.