؞    پرنسپل پر فائرنگ کے بعد طلبہ کے ذریعہ پتھراؤ میں تھانے دار اور سی او زخمی
۱۲ جنوری/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
پشپ نگر(حوصلہ نیوز):
دیدارگنج کے پاس واقع پشپ نگر کے انٹرکالج کے پرنسپل کو سنیچر کی صبح گولی مار کر زخمی کرنے کی خبر سے کالج کے طلبہ میں کافی غم وغصہ دکھائی دیا اور انہوں نے نہ صرف پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑے بلکہ پتھراؤ میں دیدارگنج کے تھانے دار اور پھول پور کے سی او سمیت دو پولیس کانسٹبل کبھی زخمی ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق سنیچر کی صبح شری شنکر انٹر کالج پشپ نگر کے پرنسپل شیو پرتاپ مشرا کالج جارہے تھے لیکن راستے میں مہوارا گاؤں کے پاس ایک موٹر سائیکل پر سوار تین بدمعاشوں نے ان سے رکنے کے لئے کہا لیکن وہ نہیں رکے تو ان پر فائرنگ کردی اور ان کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے۔ یہ خبر جیسے ہی اسکول کے طلبہ کو پتہ چلی تو وہ تشدد پر اتر آئے اور دیدارگنج -سرائے میر روڈ جام کر کے توڑ پھوڑ شروع کردی۔ اسی دوران دیدارگنج کے تھانے دار کومود شیکھر سنگھ پولیس کے ساتھ پہنچے لیکن طلبہ کے پتھراؤ میں وہ زخمی ہوگئے ۔ طلبہ اور متشدد ہوگئے اور تھوڑی دیر بعد پھول پور کے سی او بھی پہنچے لیکن ان کو بھی پتھراؤ میں چوٹ آئی۔
فی الحال پشپ نگر میں پولیس کی کافی زیادہ تعداد تعینات ہے اورزخمی پرنسپ کے علاوہ 4 پولیس اہلکاروں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور بدمعاشوں کی تلاش جاری ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.