؞   ٹھنڈ سے بچاؤ : الاؤ اور کمبل تقسیم کا انتظام اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر
۴ جنوری/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا

نظام آباد (حوصلہ نیوز) : نظام آباد علاقے سے ایم ایل سے اور ضلع میں سماج وادی پارٹی کے اہم لیڈر عالم بدیع اعظمی نے تہبر پور وکاس کھنڈ کے احاطے میں کل غریبوں کے درمیان کمبل تقسیم کیا۔ کمبل ملنے سے جہاں ان غریبوں کو ڈوبتے کو تنکے کا سہارا کے مانند کچھ سکون میسر آیا وہیں بہت سے لوگوں کی امیدوں پر پانی اس وقت پھر گیا جب ان کو وہاں سے خالی ہاتھ جانا پڑا۔ کیونکہ کمبلوں کو انتظام بہت ہی محدود پیمانے پر ہوا تھا۔
کڑاکے کی اس ٹھنڈ میں ان لوگوں کے لئے تو راحت کا سامان میسر ہوتا ہے جن کے یہاں دولت کی کوئی کمی نہیں ہوتی ہے لیکن وہ غریب جن کے پاس سر ڈھانکنے کے لئے چھت تک میسر نہ ہو ان کے لئے برفیلی ہوائیں وبال جان ثابت ہوتی ہیں۔
اطلاع کے مطابق اسی نظام آباد کے ڈوڈو پور گاؤں کے ایک کسان کی ٹھنڈ لگنے سے ہی موت ہوگئی ہے۔ حکومت اگر ان کے لئے سردی سے بچنے کا سامان ، الاؤ ، کمبل ، رین بسیرا وغیرہ فراہم نہیں کرے گی تو آنے والے دنوں میں یہ تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔ صرف فوٹو کھنچوانے کے بجاۓ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس سمت میں جلد از جلد قدم اٹھاۓ۔ اس سلسلے میں اہل خیر حضرات اور سماجی کارکنان کو بھی بڑھ چڑھ کر اپنی ذمہ داری کو ادا کرنا چاہیئے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.