؞   شاہ گنج پٹرول پمپ سے لوٹ لئے 63 ہزار
۳۱ دسمبر/۲۰۱۵ کو پوسٹ کیا گیا

شاہ گنج (حوصلہ نیوز) : اعظم گڑھ روڈ پر واقع پٹرول پمپ کے کیش کاؤنٹر سے چوروں نے 63 ہزار روپیے غائب کردئے اور وہاں موجود لوگ تماشائی بن کر رہ گئے۔
اطلاع کے مطابق شاہ گنج میں اعظم گڑھ روڈ پر واقع پٹرول پمپ یشوبا فیول پٹرول پمپ کے کیش کاؤنٹر پر منگلا پرساد نام کا ایک ملازم بیٹھا تھا۔ منگل کی شام وہ کسی کام سے تھوڑی دیر کے لئے اٹھ کر گیا تو کیش کاؤنٹر کی چابی اسی میں بھول گیا۔ جب کچھ دیر کے بعد ملازم واپس آیا تو چور اپنا کام کرکے فرار ہوچکے تھے۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج نکلوائی۔ اس معاملے میں تحریر درج کر لی گئی ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.