؞   مرغا والے نے قیمت مانگی تو مار دیا گولی
۲۸ دسمبر/۲۰۱۵ کو پوسٹ کیا گیا

پوئی (حوصلہ نیوز) : پوئی تھانہ کے لکھماں پور گاؤں کے رہنے والے ایک مرغا والے نے جب قیمت مانگی تو بدلے میں اس کو بدمعاشوں نے گولی مار دی۔
اطلاع کے مطابق پوئی تھانہ کے رہنے والے اشہد (18) ولد ابو سعد کی پوئی تھانہ کے مینگنا بازار میں مرغا کی دوکان ہے۔ جمعہ کی شام کو کچھ لوگ مرغا لینے کے لئے وہاں آۓ تو اشہد نے قیمت مانگی اس پر خریدار تو تو میں میں کرنے لگے اور کچھ دیر بعد دھمکی کے بعد بات ختم ہوگئی۔
شام کو جب اشہد دوکان بند کرکے گھر جانے لگا تو راستے میں کچھ لوگوں نے راستے میں روک کر اس کو گولی ماردی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ اعظم گڑھ اسپتال جب لایا گیا تو ڈاکٹروں نے بنارس ریفر کردیا۔ اشہد کی حالت نازک ہے مگر ڈاکٹروں نے خطرہ کے باہر بتایا ہے۔
پوئی ایس او سہیل اختر صدیقی نے صحافیوں کو بتایا کہ اشہد نے تین لوگوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں مہواں گاؤں کے رہنے والے دانش ولد غفران ، ہٹلر ولد رشید اور وسیم ولد زبیر شامل ہیں۔ مجرمین کی تلاش جاری ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.