؞   راماکانت کا بیان: یادو ہونے کی وجہ سے حکومت نہیں دے رہی ہے سیکورٹی
۱۰ دسمبر/۲۰۱۵ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ(حوصلہ نیوز): بی جے پی لیڈر اور اعظم گڑھ کے سابق ایم پی راماکانت یادو نے الزام لگایا ہے کہ ان کو وائی درجہ کی سیکورٹی وزارت داخلہ اس لئے نہیں دے رہا ہے کیوں کہ ان کا تعلق پسماندہ ذات سے ہے۔
راماکانت نے اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ ارون جیٹلی اور بی جے پی صدر امت شاہ کو خط بھی لکھا ہے۔
راماکانت کی وائی درجہ کی سیکورٹی کی درخواست پچھلے سال مئی سے وزارت داخلہ میں زیر غور ہے۔ راماکانت نے سال 2014کے لوک سبھا الیکشن میں اعظم گڑھ سے سماجوادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو کے خلاف الیکشن لڑا تھا لیکن ان کو ہارکا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سے پہلے ان کو وائی درجہ کی سیکورٹی ملی تھی جو الیکشن کا نتیجہ آنے کے بعد واپس لے لی گئی تھی۔
اپنے خط میں راماکانت نے لکھا ہے کہ یوپی کے گورنر بی جے پی ایم ایل اے اور مظفر نگر فسادات کے مجرم سنگیت سوم کو سیکورٹی دینے کے حق میں نہیں تھے لیکن پھر بھی ان کو سیکورٹی اس لئے دی گئی کہ ان کا تعلق بڑی ذات سے ہے۔راما کانت نے یہ بھی کہا کہ وہ پچھلے ایک سال میں اس سلسلے میں وزیر دا خلہ راجناتھ سنگھ سے پانچ بار مل رہے ہیں لیکن شاید ان کا تعلق پسماندہ یادو برادری سے ہے اس لئے ان کو سیکورٹی نہیں مل پارہی ہے اگر ان کا تعلق دوسرے لوگوں کی طرح بڑی ذات سے ہوتا تو اب تک سیکورٹی مل چکی ہوتی۔
راماکانت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ چوں کہ انہوں نے پچھلے لوک سبھا الیکشن میں ملائم سنگھ یادو کے خلاف الیکشن لڑا تھا اس لئے ان کے سیا سی حریفوں کی تعداد کافی بڑھ گئی ہے۔
راماکانت کے مطابق وزیر اعظم مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ ان کی درخواست کو لے کر سنجیدہ ہیں اور امت شاہ نے اس سال ماہ فروری میں وزیر داخلہ کو خط بھی لکھا تھا لیکن پارٹی میں کچھ لیڈر ایسے ہیں جو بڑی ذات کے لوگوں کو فوقیت دیتے ہیں۔
راماکانت اعظم گڑھ سیٹ سے 4بار لوک سبھا میں ایم پی رہے ہیں ان کا تعلق امبار ی کے پاس ایک گاؤں سے ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.