؞   غیرقانونی چبوترہ کی تعمیر سے محمد پور میں تناؤ، پولیس تعینات
۹ ستمبر/۲۰۱۵ کو پوسٹ کیا گیا
محمد پور(حوصلہ نیوز): اعظم گڑھ بنارس روڈ پر واقع محمد پور بازار میں جمعرات کو ایک بار پھر حالات کشیدہ ہوگئے۔موقع پر ایس پی اور ایس ڈی ایم نے پہنچ کر معاملہ رفع دفع کرایا۔
واضح رہے کہ تقریبا ایک سال پہلے محمد پور بازار میں غیر قانونی طور پر ایک چبوترہ بنانے کی وجہ سے ہندو مسلم کشید گی پیدا ہوگئی تھی جس میں ایک نوجوان کی موت اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔
جمعرات کو شرپسند عناصر نے اسی چبوترے کو دوبارہ بنانے کی کوشش کی ۔ بازار میں موجود لوگوں نے جیسے ہی یہ دیکھا توفورا لوگوں کو خبر کیا اور دیکھتے دیکھتے یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور دونوں فرقہ کے لوگ ایک بار پھر آمنے سامنے ہوگئے۔
پولیس کو بھی معاملہ کی خبر ہوئی اور موقع پر ایس پی آکاش گلہری اور ایس ڈی ام نظام آباد ایودھیا پرساد پہنچے۔ایس پی کے احکام کے مطابق بازار میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئی اور متنازعہ چبوترے کی تعمیر کو رکوادیاگیاہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.