؞   سسرال سے زیورات لے کر دلہن ہوئی فرار
۱۱ اگست/۲۰۱۵ کو پوسٹ کیا گیا

گھوسی/مئو (حوصلہ نیوز) : گھوسی تھانہ میں واقع گاؤں جمال پور مرزا پور نوا پوروا میں ایک نئی نویلی دلہن نے جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ پورے علاقے میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
اطلاع کے مطابق سونو کی شادی گزشتہ 14 جون کو غازی پور ضلع میں بہادر گنج کے پاس ہوئی تھی۔ دوشنبہ کے روز جب کہ دلہن کی ساس اپنے کسی رشتہ دار کی عیادت کے لۓ اسپتال گئی ہوئی تھی اور اس کا شوہر بھی گھر پر موجود نہیں تھا۔
چنانچہ دلہن نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ گھر کے تمام زیورات سمیٹے اور رفو چکر ہوگئی۔ سونو کے گھر والے جیسے ہی واپس آۓ اور دلہن کو نہ پا کر اس کے مائکے فون کیا لیکن وہ وہاں بھی نہیں تھی۔ اس معاملے میں کچھ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ چارپہیہ گاڑی لے کر اس کے گھر آۓ تھے اور وہ انہیں کے ساتھ فرار ہوئی ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.