؞   سجنی گاؤں کے پاس سڑک حادثہ میں شوہر کی موت، بیوی اور بچے زخمی
۱۶ مارچ/۲۰۱۵ کو پوسٹ کیا گیا
سجنی (حوصلہ نیوز): ماہل کے پاس سجنی گاؤں کے موڑ پر جمعرات کو ایک انڈیکا کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک 40 سالہ شخص کی موت ہوگئی جب کہ اس کی بیوی اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو پھول پورکے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق ماہل کے پاس کینری گاؤں کے رہنے والے اظہار احمد اپنی بیوی اور دو بچے شمع(8سال) اور مریم (10سال) کے ساتھ جمعرات کو دوپہر بعدامبیڈنگر میں واقع اپنی رشتہ داری جارہے تھے کہ سجنی گاؤں کے موڑ پر دوسری طرف سے آرہی تیز رفتار انڈیکا کار نے ان کو ٹکر ماردی ۔ آس پاس کے لوگوں نے اظہار، ان کی بیوی اور بچوں کو کسی طرح پھول پور کے سرکاری اسپتال تک پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اظہار کو مردہ قراردیا اور دیگر زخمیوں کو علاج کے لئے داخل کرلیا۔ پولیس نے اظہار کی لاش اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
انڈیکا کار سوار کی شناخت ٹانڈہ کے صراف سنیل کے طور پر ہوئی ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.