؞   ملیشیاء میں اعظم گڑھ کے 5 لوگ پھنسے، ایجنٹ پر دھوکہ دھڑی کا الزام
۱۸ جنوری/۲۰۱۵ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز):اعظم گڑھ ضلع کے رہنے والے پانچ لوگوں کے ملیشیا میں پھنسے ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ یہ پانچوں لوگ روزگار کے سلسلے میں ملیشیا گئے تھے۔ ان کے گھر کے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ روزگار دلانے کا وعدہ کرنے والےایجنٹ نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ان کو ملیشیا میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ میں رکھا گیا ہے۔ ان کے گھر والوں نے وزیر خارجہ اور اعظم گڑھ کے سپرٹنڈنٹ آف پولیس کو خط لکھ کر مدد کی درخواست کی ہے۔
اطلاع کے مطابق سنجرپور کے پاس کھنڈواری گاؤں کے اختر، مہذب پور کے سکندر، مینہ نگر کے پاس کے وریندر، گمبھیر پور کے پاس ایشور پور کے راہل گوتم اور تہبر پور کے پاس بسہی جرم جے پور کے رام ناتھ کو بردہ کے پاس تمیا نامی گاؤں کے ایک ایجنٹ نےملیشیا میں نوکری کا وعدہ کرکے خوب پیسے اینٹھے اور چند مہینے پہلے ان کو چنئی سے ملیشیا بھجوایا لیکن وہاں چند مہینے گذارنے کے بعد ہی ان کے ساتھ مار پیٹ کی اور ان کا پاسپورٹ اور ویزہ چھین کر انہیں ایک گھر میں بند کروادیا۔ یہ لوگ وہاں سے کسی طرح بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے لیکن ان کو ملیشیا پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس بابت جب گھر والوں نے مذکورہ ایجنٹ سے رابطہ کیا تو اس نے اس طرح کی کسی بات کا انکار کیا ۔ گھر والوں نے اعظم گڑھ پولیس سپرٹنڈنٹ سے درخواست کی ہے کہ ایجنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.