؞   دیدار گنج پولیس نے گئو کشی کے الزام میں دو لوگوں کو کیا گرفتار
۷ مئی/۲۰۲۲ کو پوسٹ کیا گیا

دیدار گنج (حوصلہ نیوز) : دیدار گنج پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایک ٹرک  پکڑا ہے اور اس میں سے 26 زندہ گائیں اور کچھ گوشت برآمد کیا ہے۔
خبروں کے مطابق دیدارگنج تھانہ انچارج دیگر سپاہیوں کے ساتھ شوگھر پور کے پاس چیکنگ کر رہے تھے۔ تبھی مخبروں کے ذریعہ یہ اطلاع ملی کہ جیگہاں کی طرف سے گائے کے گوشت سے لدا ایک ٹرک جارہا ہے۔
پولیس راستے میں ڈرم رکھ کر ٹرک کا انتظار کرنے لگی اور نزدیک آنے پر پولیس نے جب ٹرک روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور سمیت دیگر افراد ٹرک چھوڑ کر بھاگنے لگے۔
 پولیس  کا دعویٰ ہے کہ اس نے ٹرک میں سے 26 زندہ جانور اور ایک جانور کا گوشت برآمد کیا ۔ اور یہ سبھی جانور گائے بتائی جارہی ہیں۔
پولیس نے موقع  واردات سے انکت یادو اور محمد رئیس کو اس معاملہ میں گرفتار کر نے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ دیگر پانچ افراد فرارہیں۔


 


0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2022.