؞   کورونا وائرس: ڈر اور غم کے ماحول میں منایا گیا جشن آزادی
۱۵ اگست/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

اعظم گڑھ واطراف (حوصلہ نیوز): اعظم گڑھ ،مئو اور جون پور کے اکثر علاقوں میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے چلتےخوف اور غم کے ملے جلے احساس کے ساتھ لوگوں نے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی. اکثر اسکول اور کالجز میں آن لائن تقریب کا اہتمام کیا گیا. لوگوں نے شوسل میڈیا کے ذریعہ ایک دوسرے کو آزادی کی مبارکباد باد پیش کی۔
اطلاع کے مطابق صبح میں جمعتہ الطیبات کے ذمہ داران نے پرچم کشائی کی مدرست الاصلاح میں شعبہ عربی کے استاذ ابو سفیان اصلاحی نے ویڈیو کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ دن ہے جس دن 1947 میں بھارت آزاد ہوا تھا. اس کے دیش کو آزاد کرانے میں ہندو مسلم سب نے حصہ لیا لیکن مسلمانوں نے بھارت کی آزادی میں سب سے زیادہ قربانی دی. انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کی تحریک کو فعال بنانے کے لیے تحریک خلافت، گاندھی کی اہنسا کی تحریک اور چھوت چھات کے بھید بھاؤ کو ختم کرنے جیسے عوامل شامل ہیں۔
مسلمانوں کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے غیر جانبداری کے رویے کی وجہ سے لوگوں نے غم کا اظہار کیا جس کا اثر شوسل میڈیا پر بھی دیکھنے کو ملا۔


1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

2 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2023.