؞   پروانچل یونیورسٹی کے امتحانات 2 ستمبر سے متوقع
۷ اگست/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

جونپور(حوصلہ نیوز): جونپور میں واقع ویربہادر سنگھ پروانچل یونیورسٹی کے مختلف کورسز کے امتحانات 2 ستمبر سے متوقع ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے اس سلسلہ میں یونیورسٹی سے منسلک تمام کالجوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے فیس اور فارم بھرنے کی کاروائی کو پورا کرلیں تاکہ گریجویشن اور ماسٹر سطح کے کورسز کے امتحانات وقت پر منعقد کئے جاسکیں۔
واضح ہو کہ یونیورسٹی سے منسلک تقریبا دو سو کالجوں کے ابھی تک بی ایڈ، ایم ایڈ، ایل ایل بی ، بی بی اے ، بی سی اے اور دیگر کورسز کی فیس اور امتحان فارم نہیں جمع ہوسکے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس سلسلہ میں کالجز کو تمام کاروائیاں جلد از جلد پورا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 


1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2021.