؞   ابن سینا طبیہ کالج بیناپارہ کے سابق کلرک کا انتقال
۲۴ جولائی/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

نظام آباد (حوصلہ نیوز) :ابن سینا طبیہ کالج واسپتال بیناپارہ کے سابق کلرک جناب عتیق احمد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے۔ نماز جنازہ سنیچر کی صبح 10 بجے نظام آباد میں ادا کی جائے گی۔
ابن سینا طبیہ کالج بیناپارہ کے پہلے کلرک جناب عتیق احمد صاحب کا 65 سال کی عمر میں  ہارٹ اٹیک کی وجہ سےطاہر میموریل ہاسپٹل پھول پور میں انتقال ہو گیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مرحوم کے بڑے بیٹے راشد عتیق نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ والد صاحب بہت دونوں سے بیمار چل رہے تین دن پہلے بھی اٹیک آیا تھا تب سے ہی طاہر میموریل ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔
واضح رہے کہ مرحوم نظام آباد کے لوہیا نگر کے رہنے والے تھے. 1982 سے ابن سینا طبیہ کالج بیناپارہ میں بحیثیت کلرک کام کررہے تھے. 2015 میں ریٹائر ہونے کے بعد سے گھر ہی پر رہتے تھے۔ پسماندگان میں 4 بچے اور ایک بچی ہے۔


0 لائك

1 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

16 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2021.