؞   اعظم گڑھ-جونپور شاہراہ پر دوکان میں گھسی ڈی سی ایم
۵ جولائی/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

گمبھیر پور (حوصلہ نیوز): اعظم گڑھ -جونپور مین شاہراہ پر جونپور کی طرف سے آرہی بے قابو ڈی سی ایم کے دوکان میں گھس گئی۔ جس کی وجہ سے ایک کی موت اور تین دیگر لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ 
گمبھیر پور تھانہ کے اعظم گڑھ -جونپور مین شاہراہ پر واقع سادھوپٹی گاؤں کے رہنے والے امت (22سال) ولد نگینہ اتوار کی صبح تقریبا 7 بجے اپنی دوکان کھولنے پہونچے تھے۔ وہ دیگر تین لوگوں ک مدد سے دوکان کا سٹر کھول رہے تھے اسی دوران جونپور کی طرف سے آرہی ڈی سی ایم بے قابو ہوکر دوکان میں گھر گئی۔ 
اطلاع کے مطابق حادثہ میں ایک کی موقع پر موت ہوگئی  جب کہ تین دیگر لوگ شدید طور پر زخمی ہیں۔زخمیوں کی چیخ پکار سن کر قرب وجوار کے لوگ موقع پر پہونچ گئے اور پولیس کی معاملے کی اطلاع دی۔ 2 زخمیوں کا قریبی اسپتال میں علاج چل رہا ہے حادثہ میں ایک کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ڈرائور کو لوگوں نے پکڑ کے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔


0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

2 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2021.