؞   بلریاگنج مظاہرہ: باقی بچے 4 لوگوں کی ضمانت منظور۔ چند روز میں رہائی کى امید
۱۹ جون/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

بلر یا گنج (حوصلہ نیوز): بلریا گنج شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں گرفتار مزید چار لوگوں کو جمعہ کے روز الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا۔ سبھی کی ضمانت منظور ہوچکی ہے. لیکن 6 لوگوں کی رہائی ابھی باقی ہے۔
قصبہ بلریاگنج کی بازار خاص میں واقع مولانا محمد علی جوہر پارک میں گزشتہ چار مہینے پہلے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہرے میں گرفتار باقی بچے چار لوگ شمیم احمد، ابوسعد، شاداب غفران اور اجمعین کی ضمانت بھی جمعہ کے روز ہائی کورٹ سے منظور ہوگئی، اس طرح جتنے لوگ جیل گئے تھے سب کی ضمانت منظور ہوگئی۔
18 مئی سے ضمانت پر رہائی کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا سب سے پہلے مولانا طاہر مدنی کی ضمانت پر رہائی ہوئی تھی اس کے چار پانچ دن بعد سلمان ذوالفقار جو گرفتار ساتھیوں میں سب سے کم عمر تھا اس کی ضمانت پر رہائی ہوئی. اس کے بعد چار پانچ دن کے وقفے سے باقی لوگوں کی ضمانت پر رہائی کا سلسلہ شروع ہوا اور آج پورے 19 لوگوں کی ضمانت منظور ہوچکی ہے. لیکن 6 لوگ ابھی جیل کے اندر ہی ہیں دو کی رہائی سنیچر 20 جون کو ہونے کی امید ہے جب کہ باقی چار کی رہائی دوشنبہ کو ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔
مولانا طاہر مدنی نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس دن میری ضمانت پر رہائی ہوئی تھی، اسی دن سے  میں نے بقیہ 18 کی ضمانت کے لیے کوشش شروع کردی تھی کہ ان کی بھی جلد از جلد ضمانت منظور ہوجائے اور وہ بھی رہا ہوکر اپنے گھر واپس آجائیں. آخر کار ہماری لگن اور ہمارے وکیل کے پی پاٹھک کی محنت کام آئی .مولانا نے اپنے وکیل اور تمام بہی خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے ہماری رہائی کے لیے بہت دوڑ دھوپ کی ہے یہاں تک کہ رمضان المبارک میں بھی رہائی کے لیے کو شش کرتے رہے۔
واضح رہے کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف بلر یا گنج بازار خاص میں واقع مولانا محمد علی جوہر پارک میں ہورہے مظاہرے کے دوران 5 فروری کی صبح میں پولس نے خواتین پر لاٹھی چارج کیا تھا جس میں  کئی خواتین  بری طرح زخمی بھی ہوئی تھیں اور مردوں میں سے 19 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا. ان 19 لوگوں کی ضمانت منظور ہوچکی ہے لیکن 6 لوگ ابھی بھی جیل میں ہیں چار پانچ رو میں ان کی بھی رہائی کی امید ہے۔


1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2022.