؞   مدرسه بیت العلوم: لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی اساتذہ کی ملازمت خطرے میں
۱۷ جون/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

سرائے میر (حوصلہ نیوز) : سرائے میر میں واقع مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم میں کئی اساتذہ کو ملازمت سےفارغ کردیا گیا ہے۔ اس کی وجہ لاک ڈاؤن سےہونے والی مالی مشکلات بتائی جارہی ہے۔ کچھ اساتذہ سےآدھی اور کچھ سے75فیصد تنخوااہ پر خدمات لی جارہی ہیں۔ سبکدوش کئے گئےاساتذہ کاالزام ہے کہ ان کو بنا کسی پیشگی نوٹس کے عید کے بعد یہ کہہ دیا گیا کہ فی الحال مدرسہ کو ان کی ضرورت نہیں ہے اور لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد اگرضرورت محسوس کی گئی تو ان کو بلایا جائے گا۔ 
اطلاع کے مطابق مدرسہ میں اساتذہ کی مجموعی تعدادکو تین حصوں اے بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے گریڈ میں وہ اساتذہ ہیں جن کی خدمات مدرسہ 75فیصد تنخواہ پر لے گا جب کہ بی گریڈ کے اساتذہ کو نصف تنخواہ دی جائے گی اور سی گریڈ  والوں کو یہ کہا گیا ہے کہ ان کی فی الحال ضرورت نہیں ہے اور آئندہ ضرورت پڑنے پر مطلع کیا جائے گا۔ یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ بی گریڈ میں شامل اساتذہ کو کم ازکم اپنی تنخواہ کے بقدر چندہ بھی کرنا ہوگا۔ سی گریڈ میں شامل کئے گئے اساتذہ نے حوصلہ نیوز سے نام نہ شائع کئے جانے کی شرط پر بتایا کہ  کئی اساتذہ مدرسہ پر دس  سے پندرہ سال سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اور مدرسہ نے لاک ڈاؤن کے بہانے ان کو بے دخل کردیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ یہ کاروائی لاک ڈاؤن اور مالی مشکلات کی وجہ سے نہیں بلکہ مدرسہ کے ناظم  کی پرانے اساتذہ کو نکالنے کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔
حوصلہ نیوز نے ناظم اعلی مولانا احمد اللہ سے اس سلسلے میں رابطہ کیا تو انہوں نے فون پر اس ضمن میں کوئی تبصرہ کرنے سے منع کردیا۔
عربی درجات میں 20 سال تک اپنی خدمات انجام دینے والے ایک استاذ نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ انہوں نے عمر کا ایک بڑا حصہ مدرسہ پر گذاردیا لیکن عمر کے اس مرحلے میں ان کو وہاں سے بنا کسی عذر کے فارغ کردیا گیا اور اب ان کے سامنے معاشی مسائل درپیش ہیں۔ دیگر اساتذہ کے بارے میں بھی ایسی ہی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ 
واضح رہے کہ 1349 ہجری میں قائم مدرسہ بیت العلوم اعظم گڑھ کے قصبہ سرائے میر میں ایک اہم دینی ادارہ ہے۔ یہاں ابتدائی اورحفظ سے لے کر عالمیت، فضیلت اور افتاء تک کی تعلیم ہوتی ہے۔


13 لائك

1 پسندیدہ

7 مزہ آگیا

2 كيا خوب

71 افسوس

154 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.