؞   اسپیشل ٹرینوں کے ذریعہ دوسرے صوبوں سے آرہے ہیں اعظم گڑھ کے لوگ
۱۸ مئی/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

سرائے میر (حوصلہ نیوز) اعظم گڑھ واطراف کے دوسرے صوبوں میں پھنسے لوگوں کو واپس گھر لانے کا کام حکومت نے ریلوے کے ذریعہ شروع کردیا ہے۔
مسافروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے آج تین ٹرینیں مختلف صوبوں سے چل کرسرائے میر پہنچیں۔ پہلی ٹرین صبح تقریباً 6:45 لدھیانہ(پنجاب) سےچل کر سرائے میر ریلوے اسٹیشن پہنچی جس میں اعظم گڑھ کے علاوہ دوسرے ضلعوں کے 90 کے قریب مسافر تھے۔دوسری ٹرین چندی گڑھ سے 1:30 کے آس پاس سرائے میر ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ اس میں بھی اعظم گڑھ کے علاوہ دوسرے ضلعوں بھی لوگ تھے۔تیسری گاڑی رات 10:00 کے آس پاس پنول ( ممبئی) سے آنے والی ہے۔
اعظم اے ڈی کے مطابق سبھی مسافروں کی سرائے میر ریلوے اسٹیشن پر اسکریننگ کی گئی اور مسافروں کی دیکھ بھال کے لیے 72 ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو دو شفٹ میں ڈیوٹی کرے گی۔
سرائے میر ریلوے سنگھرش سمیتی کے ذمہ دار ابو منظر نےحوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ہر طرح سے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سرائے میر ریلوے اسٹیشن سے اعظم گڑھ کی مختلف تحصیلوں  پر مسافروں کےلیے بنائے گیے کورنٹائن سینٹر تک پہنچانے کے لیے روڈویز بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے ضلعے غازی پور مئو وغیرہ کے مسافروں کو پہنچانے کے لیےبھی روڈویز بسیں مہیا کرائی گئی ہیں۔
انجینئر غفران سخنور رفیقی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے لوگوں کی ٹرینوں کے ذریعہ آمد کی وجہ سے سرائے میر پولیس بوتھ سے لے کر ننداؤں موڑ تک روڈویز بسوں کی قطاریں لگی ہوئی تھی۔ ان بسوں کے ذریعہ مسافروں کو ان کے گاؤں پہنچایا جارہا  ہے۔ 


2 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2020.