؞   مولانا طاہر مدنی جیل سے رہا، لوگوں نے کیا پرجوش استقبال 
۱۸ مئی/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز): راشٹریہ علماء کونسل کے جنرل سکریٹری مولانا طاہر مدنی دوشنبہ کی شام اعظم گڑھ جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔  مولانا کے استقبال میں ضلع جیل پہنچ کے ایڈوکیٹ طلحہ رشادی، علماء کونسل کے جنرل سکریٹری شکیل احمد، مولانا کے صاحب ذادے عبید اللہ طاہر سمیت درجنوں لوگوں نے مولانا کا استقبال کیا۔ 
مولانا طاہر مدنی کو ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز سماعت کے دوران ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مولانا کے ساتھ گرفتار دیگر 18 لوگوں کی ضمانت کی عرضی پر سنوائی ہورہی ہے۔ 
 واضح رہے کہ 5 فروری کو 4 بجے صبح میں بلریا گنج کے مولانا محمد علی جوہر پارک پر سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہورہے احتجاجی مظاہرے پر پولس نے تشدد کیا تھا جس میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اسی مظاہرے کے سلسلے میں طاہر مدنی سمیت 18 لوگوں پر مقدمہ لگا کر جیل بھیج دیا گیا تھا۔
 واضح رہے کہ 5 فروری کی گرفتاری کے بعد سے کئی دفعہ ضمانت کی سنوائی کی تاریخ پڑی لیکن وکیلوں کی ہڑتال کی وجہ سے اگلی تاریخ پر موخر ہوتی رہی بعد میں ضلع جج نے تمام لوگوں کے ضمانت عرضی کو خارج کردیا تھا۔اس بعد الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی۔جس کا آج پہلا فیصلہ آیا ہے۔


4 لائك

5 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.