؞   اساڑھا گاؤں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ پریشان، غریبوں کو نہیں مل پارہا ہے راشن
۷ اپریل/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

اساڑھا (ابو الفیض/حوصلہ نیوز) :تحصیل مارٹین گنج میں واقع اساڑھا گاؤں کے  لوگ لاک ڈاؤن سے پریشان ہو رہے ہیں۔ غریب لوگوں کو دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا اب مشکل ہورہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا کہ ہے یہ سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضرورت مندوں تک راشن پہنچائے، عام آدمی ہر کسی کی اور خاص طور پر ایسے وقت میں جب پورا کاروبار ٹھپ ہو روزآنہ مدد نہیں کرسکتا ہے۔ 
اساڑھا گاؤں کےسماجی کارکن  کاشف شاہد نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت کی جانب سے اس بات کا اعلان ہوا تھا کہ ضرورت مندوں کو سرکاری طور پر راشن دینے کی کوشش کی جائے گی تو ہم نے کل 40 ضرورت مندوں کے نام کی لسٹ کوٹے دار کو دی تھی۔ ان میں 15 لوگوں کو ابھی تک راشن ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایس ڈی ایم اور تھانے دار کو بھی فون کرکے اس کے بارے میں کہا لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔ 
حوصلہ نیوز نے جب دیدار گنج تھانے سے بات کی تو یہ بتایا گیا کہ داروغہ صاحب وہاں پر لوگوں کو راشن دلوانے کی غرض سے گئے ہیں۔ بعد میں جب حوصلہ نیوز نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی تو معلوم ہوا یہاں پر پورے دن کوئی نہیں آیا تھا۔


4 لائك

1 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

24 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2020.