؞   کرونا کی وجہ سے اعظم گڑھ کے اکثر مدارس 31 مئی تک بند
۲۱ مارچ/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) کرونا وائرس کے چلتے جہاں پورے ملک سمیت اعظم گڑھ واطراف میں تمام اسکول اور مدارس 31 مارچ تک حکومت کی جانب سے بند کروائے گئے ہیں۔ اب وہیں آہستہ آہستہ مدارس کو بھی ذمہ داروں کی طرف سے ایک لمبی مدت کے لیے بن کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
اطلاع کے مطابق جامعتہ الفلاح بلریاگنج کو 31 مئی تک بند کردیا گیا ہے۔ 1 جون کو جامعہ دوبارہ کھلے گا اور 8 جون تک بچوں کا امتحان ہوگا۔ اس کے بعد نئے تعلیمی سال کی کارروائی شروع ہوگی۔
مدرسۃ الاصلاح سرائے میر اعظم گڑھ کو 22 مارچ سے 31 مئی تک کے لئے بند کردیا گیا۔ یکم جون سے سالانہ امتحان شروع ہونگے۔
جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں عیدگاہ سرائے میر سے ملی اطلاع کے مطابق فیض العلوم کو ایک غیر متعینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔اور تمام طلبہ کو یہ ہدایت دی گئی ہے وہ اپنا ایک نمبر مدرسہ کے دفتر میں درج کرواکر گھر چلے جائیں۔ انہیں فون پر اطلاع دے دی جائے گی کہ انہیں شوال کے مہینے میں کب واپس آنا ہے۔ بچوں کے ضمنی امتحانات کے بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا۔
طلبہ کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 22 مارچ کے جنتا کرفیو کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے سفر کی شروعات کریں۔

1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2020.