؞   طاہر مدنی سمیت 18 لوگوں کی ضمانت عرضی خارج
۱۸ مارچ/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز): مولانا طاہر مدنی سمیت 18 لوگوں کی ضمانت کو ضلع جج نے بدھ کے روز خارج کردیا ہے۔ ایڈوکیٹ عبد الخالق نے فیس بک پر لکھا کہ ضلع جج نے بلریا گنج کیس میں لوگوں کی ضمانت کو خارج کردیا ہے۔ ایڈوکیٹ طلحہ رشادی نے لکھا کہ یہ مظاہرین پر سیدھا حملہ ہے۔ واضح رہے کہ 5 فروری کی گرفتاری کے بعد سے کئی دفعہ ضمانت کی سنوائی کی تاریخ ہوئی لیکن وکیلوں کی ہڑتال کی وجہ سے اگلی تاریخ پر موخر ہوتی رہی۔ واضح رہے کہ 5 فروری کو 4 بجے صبح میں بلریا گنج کے مولانا محمد علی جوہر پارک پر سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہورہے احتجاجی مظاہرے پر پولس نے تشدد کیا تھا جس میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اسی مظاہرے میں طاہر مدنی کے علاوہ بہت سے لوگوں پر مقدمہ لگا کر جیل بھیج دیا گیا تھا۔


0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

5 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2020.