؞   اردو کے فروغ میں مدرسۃ الاصلاح کا کردار کے موضوع پر دہلی میں سمینار
۱۴ مارچ/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا
نئی دہلی (ابوالقیس/حوصلہ نیوز): جماعت اسلامی ہند کی مرکز نئی دہلی کے انڈین انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سینٹر میں سنیچر کے روز "اردو کے فروغ میں مدرسۃ الاصلاح کا کردار" کے موضوع کے تحت قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے اشتراک سے ایک سمینار منعقد کیا گیا۔
صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے عنایت اللہ سبحانی نے کہا کہ مدرسۃ الاصلاح کی خصوصیات میں سے سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ قرآنی تفاسیر پر گہری نظر تھی،جس کی مثال نظام القرآن اور تدبر قرآن ہے۔
کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے پروفیسر ابو سفیان اصلاحی نے کہا کہ اردو کے فروغ میں مدرسۃ الاصلاح میں مولانا فراہی کا ایک اہم کردار ہے۔ انہوں ے اپنی تفسیر اگر چہ عربی میں لکھی ہےمگر جس انداز سے اس کو پیش کیا ہے اس کی جھلک ان کے شاگرد امین احسن اصلاحی کی تفسیر تدبر قرآن میں ملتی ہے۔ نظام القرآن کو جس طرح فراہی نے مرتب کیا ہے اس کی نظیر آج دنیا میں موجود نہیں ہے، یہ تفسیر، تفسیر کم ہے جب کہ سائنسی حکمت عملی زیادہ اجاگر کرتی ہے۔
سمینار کل دو سیشن پر مشتمل رہا جس میں کل 6 مقالے پیش کئے گئے اور کلمات تشکر ڈاکٹر فیضان احمد اصلاحی نے پیش کیا اور تلاوت قرآن شاہنواز اصلاحی نے پیش کیا۔
سمینار میں مولانا عبد السلام اصلاحی، ڈاکٹر سکندر اصلاحی، ڈاکٹر اورنگ زیب اصلاحی، ڈاکٹر ذکی فہمی، مرسلین اصلاحی، محمد عاصم اصلاحی اور کے علاوہ اصلاحیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

5 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2020.