؞   مدار پور گاؤں میں کھلے ہوئے نالے سے لوگ پریشان
۹ مارچ/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا
مدار پور/شیوراج پور (عبداللہ/حوصلہ نیوز): مدار پور گاؤں میں بہت دنوں سے نالا کھلا ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نالے کے کھلنے کی وجہ سے جہاں مچھر پیدا ہورہے ہیں وہیں چھوٹے موٹے جانور اور بچے اکثر نالے میں گر جاتے ہیں۔
گاؤں کے رہنے والے اودھیش یادو نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نالہ ٹوٹنے کی وجہ سے ہمیں بہت پریشانی ہوتی ہے ہم لوگوں نے کئی مرتبہ پردھان سے بات کی تو انہوں نے گول مول جواب دے کر بات ختم کردی۔
حوصلہ نیوز نے جب گاؤں کے پردھان سبھا جیت یادوسے بات کی تو انہوں نے کہا کہ میں نے اور گاؤں کے دوسرے لوگوں نے کئی مرتبہ درخواست دی لیکن ابھی تک نالہ آگے کے لیے پاس نہیں ہوا۔ پردھان نے مزید کہا کہ کچھ دن پہلے تحصیل دار بھی آئے تھے اور انہوں نے بھی نالے کو دیکھا اور چلے گئے۔ ابھی تک اس کے لیے کچھ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ مدار پور گرام پنچایت شیوراج پور کے اندر آتا ہے۔ یہ شیوراج پور کےاتر جانب واقع ہےجو کہ ہریجن اور یادو بستی پر مشتمل ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

2 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2020.