؞   کھریواں کے لوگوں نے کہا کہ ہم نہیں دکھائیں گے کاغذ
۸ مارچ/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا
کھریواں (ابو الفیض/حوصلہ نیوز): کھریواں کی عوام نے ہمارا گاؤں ہمارا گھر ویلفئر سوسائٹی کھریواں کی اپیل پر این پی آر کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔
سوسائٹی کے صدر مولانا عتیق الرحمن اصلاحی نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گاؤں کی عوام اس بات پر متفق ہوگئی ہے کہ اگر کوئی بھی سرکاری آدمی این پی آر کے سلسلے میں گھر آتا ہے اور کسی سے اس کے دستاویزات مانگتا ہے تو وہ نہیں دیکھائے گا، اگر یہ معاملہ عورتوں کے ساتھ پیش آیا تو وہ اپنے پڑوسیوں کو اس سے آگاہ کریں گی تاکہ وہ گاؤں کے معزز لوگوں کو بتائیں۔ مولانا نے مزید کہا کہ اگر ہم سے دستاویز دیکھانے کے لیے زبردستی کی گئی تب بھی ہم کاغذ نہیں دیکھائیں گے۔ یہ بات پورے گاؤں نے اتفاق رائے سے مانی ہے۔
مولانا نے یہ بھی بتایا کہ آج ہم لوگوں نے رات میں فتن پور میں بھی میٹنگ رکھی ہے۔ وہاں پر بھی این پی آر کے مکمل بائیکاٹ کے لیے بات کریں گے۔
سوسائٹی کے سکریٹری مولانا دلشاد اصلاحی نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ کوشش کی کہ این پی آر کی جو بنیادی باتیں ہیں وہ لوگوں کو سمجھ میں آجائیں اور وہ اسی پر قائم رہیں۔ ہم نے گاؤں کے لوگوں کو اتنا بتا دیا ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی بھی آئے اور انہیں این پی آر کے تعلق سے دستاویز مانگے تو وہ نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ ہمارا گاؤں ہمارا گھر ویلفئر سوسائٹی کھریواں کی عوام کی کوششوں سے تین سال قبل وجود میں آئی تھی اور تب گاؤں کے بنیادی مسائل پر کام کررہی ہے۔

5 لائك

2 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2020.