؞   سابق ناظم جامعہ عربیہ احیاء العلوم مولانا عبد المعید قاسمی سپرد خاک
۱۴ فروری/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا
مبارک پور(ابو ہاشم انصاری/حوصلہ نیوز): جامعہ عربیہ احیاء العلوم مباک پور نے سابق ناظم اعلیٰ مولانا عبد المعید قاسمی صاحب کا جمعرات کے روز صبح تقریبا دس بجے انتقال ہوگیا۔ جمعہ کے روز بعد نماز جمعہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

اطلاع کے مطابق دو مہینہ پہلے آپ کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے ہاسپیٹل میں داخل کیے گئے، کچھ وقت بعد افاقہ ہوگیا تھا اور تعلیمی سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا، لیکن انتقال سے ایک روز پہلے کچھ بخار آیا اس بعد ڈاکٹر غلام شاہد صاحب کے یہاں لے گئے، لیکن افاقہ نہیں ہوا اور وہیں دوران علاج جمعرات کے روز صبح تقریباً 10بجے روح پرواز ہوگئ۔ آپ نے تقریبا 70 سال کی عمر پائی۔
مولانا کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر سمودھی عیدگاہ میں مولانا توفیق صاحب ناظم مدرسہ حسینیہ جونپور نے پڑھائی، نماز کے بعد سمودھی قبرستان میں آپ کی تدفین عمل میں آئی، تدفین سے فراغت کے بعد مفتی محمد یاسر قاسمی ناظم اعلی جامعہ عربیہ احیاء العلوم نے تعزیتی کلمات کہے۔
مولانا کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، علاقائی مدراس کے ذمہ داران، اساتذہ، طلبہ سمیت قصبہ، بیرون قصبہ اور دوسرے علاقوں سے ایک کثیر مجمع نے شرکت کی۔
مولانا عبدالمعید صاحب نے اپنے وارثین میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ پانچ لڑکے اور تین لڑکیاں چھوڑی ہیں۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

24 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2021.