؞   پرینکا گاندھی کا اعظم گڑھ دورہ اور اس کے مضمرات
۱۱ فروری/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا
تحریر: مسیح الدین سنجری
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی آج اعظم گڑھ کا دورہ کرنے والی ہیں۔ یہ اکھلیش یادو کا پارلیمانی حلقہ ہے اس لئے سماجوادی پارٹی کے لیڈروں کی طرف سے کانگریس اور پرینکا کی مخالفت میں بیانات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ پرینکا کی مخالفت والے بیانوں سے اس دورہ پر بحث زیادہ ہورہی ہے۔ اور ایسا ہونا بھی تھا کیوں کہ سماجوادی پارٹی کے صدر کی گمشدگی والے پوسٹروں کے پیچھے کانگریس کا ہی ہاتھ دیکھا جارہاہے۔ حالاں کہ دونوں کا حال بے حال ہے۔ کسی میں بی جے پی کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہیں ہے تو کسی کے سامنے کھڑے ہونے کی زمین نہیں ہے۔
ایسا نہیں ہے کہ پرینکا کوئی انجان چہرہ ہیں۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج ہیں اور کاندھی خاندان سے ہونے کے علاوہ ان کے تئیں دلچسپی کے دوسرے عنوان بھی ہیں۔لیکن بلریاگنج کے جوہر پارک میں مظاہرہ کررہی خواتین اور مسلمانوں پر پولیس کی بربریت کے خلاف وہ کوئی مدد کرپائیں گی اس کو لے کر لوگوں میں جوش بالکل نہیں ہے۔ اس سے پہلے وہ اترپردیش کے دیگر اضلاع میں متاثرین سے ملاقات کرچکی ہیں۔ لیکن ان مقامات پر ان کا دورہ ہمدردی جتانے اور اپنے تئیں ہمدری حاصل کرنے سے زیادہ نہیں رہا ہے۔ قومی حقوق انسانی کمیشن میں بھی انہوں نے پارٹی کے لیڈران کے ساتھ عرضی دی ہے ۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے عام طور پر غیر سیاسی تنظیمیں کرتی ہیں یا کئی بار اس سے زیادہ بھی کرتی ہیں۔حالاں کہ سیاسی پارٹیوں سے اس سے زیادہ کی امید کی جاتی ہے۔ متاثرہ افراد کی نفسیات الگ ہوتی ہے۔ اسے تنکے کا سہارا چاہیے۔ سیاست کی نفسیات یہ کہتی ہے کہ تالاب کے پانی پرہی قابو ہو یا کم سے کم جب پانی سرسے اوپر جانے لگے تو باندھ کو ہی توڑنے کی طاقت ہو۔ اس کی عدم موجودگی میں یہ ملاقات ایک دن کی خبر توبن سکتی ہے، ہمدردیوں کا تبادلے بھی ہوسکتے ہیں۔ حالاں کہ پرینکا بہادر بھی ہیں لیکن اتنی نہیں کہ کانگریس کی ماضی کی غلطیوں کو عوامی طور پر تسلیم کرسکیں ۔ سیاست میں اس بہادری کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔
٭ مضمون نگار مشہور سیاسی اور سماجی تجزیہ نگار اور حقوق انسانی کے کارکن ہیں۔ یہ ان کے ذاتی خیالات ہیں۔

13 لائك

0 پسندیدہ

21 مزہ آگیا

17 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2020.