؞   پھولپور: کھنڈر میں تبدیل ہوگیا پنچایت گھر
۴ دسمبر/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
پھولپور (حوصلہ نیوز): گاؤں کے مسائل، ترقیاتی کاموں سے جڑے ہوئےمنصوبے اور ماہانہ بیٹھک کے لئے پنچایت گھر بنائے جاتے ہیں لیکن یہ پنچایت گھر گھنڈر میں تبدیل نظر آرہا ہے۔ کیونکہ اس پنچایت گھر میں گاؤں والوں کی ماہانہ بیٹھک نہیں ہوتی ہے۔
پھولپور بلاک کے سدنی پور گاؤں میں ایک سال پہلے لاکھوں روپیہ خرچ کرکے دو کمرے، ایک ہال، برآمدہ، ہینڈ پمپ اور اس کی چہاردیواری کے ساتھ پنچایت گھر کی تعمیر کرائی گئی تھی۔ اس پنچایت گھر کا مقصد یہ تھا کہ گاؤں کی ترقی کے لئے یہیں پر بیٹھ کر منصوبے تیار کئے جائیں گے۔ منصوبے تو دور کی بات اس کا رکھ رکھاؤ اور صاف سفائی بھی نہیں ہوپارہی ہے جس کی وجہ سے پنچایت گھر کوڑا کھر بن گیا ہے۔
پنچایت گھر کا استعمال نہ ہونے کی وجہ سے کھڑکی دروازے سب غائب ہوگئے ہیں، چہاردیواری جگہ جگہ سے ٹوٹ گئی ہے اور لوگوں کے نہ آنے جانے کی وجہ سے بڑی بڑی گھاس پوس اگ گئے ہیں۔
جاگرن نیوز کے مطابق، گرام پردھان نے بتایا کہ ذمہ دار کی اداسی کی وجہ سے پنچایت گھر تباہ ہورہا ہے۔ کسی کے نہ رہنے سے دروازے اور کھڑکی غائب ہوگئے ہیں۔ اس تعلق سے اے ڈی او پنچایت پھولپور نے بتایا کہ پنچایت گھر کی مرمت کے لئے اعلی عہدے داروں کو خط بھیجے گئے ہیں۔ جلد ہی اس کو درست کرادیا جائے گا۔

5 لائك

0 پسندیدہ

10 مزہ آگیا

18 كيا خوب

8 افسوس

17 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2021.