؞   الفلاح ہاسپیٹل کے آئی سی یو یونٹ کا افتتاح
۱ نومبر/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
بلریا گنج(حوصلہ نیوز): بلریا گنج میں واقع الفلاح ہاسپٹل میں جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر مولانا سید جلال الدین عمری نے جمعہ کی نماز کے بعد آئی سی یو یونٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ہاسپیٹل کے نائب ڈائریکٹر ڈاکٹر عارف نے لوگوں کے سامنے ہاسپیٹل کا تعارف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی شروعات 4 اپریل 2011 میں ہوئی تھی اور اس وقت یونانی، انگریزی، ہومیوپیتھک، آنکھ، کان، ناک ، ہڈی اور سرجری کے علاوہ بچوں اور عورتوں کے خصوصی علاج کے ساتھ ساتھ فیزیوتھراپی کا بھی شعبہ موجود تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس میں غرباء کی مدد کے لئے ایک شعبہ ہے جس میں بلا تفریق مذہب وملت سبھی کو طبی امداد پہونچائی جاتی ہے۔ جس کا خرچ ہاسپیٹل خود اٹھاتا ہے۔
واضح رہے کہ 50 بیڈ پر مشتمل یہ ہاسپیٹل جامعۃ الفلاح کی زیر نگرانی چل رہا ہے۔ جس کے ذریعہ اب تک ایک لاکھ سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات مہیا کرائی جاچکی ہیں۔

21 لائك

3 پسندیدہ

2 مزہ آگیا

13 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2021.